۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ دیدار جمعی از علمای اهل سنت سوره با آیت الله اعرافی

حوزہ / اہل سنت کے مختلف علماء اور شخصیات نے ایران کے شہر قم میں آیت اللہ اعرافی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہل سنت کے مختلف علماء اور شخصیات نے ایران کے شہر قم میں آیت اللہ اعرافی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امت اسلام کے درمیان وحدت و یکجہتی کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج دشمن امتِ اسلام کے درمیان اختلافات ایجاد کرنا چاہتا ہے لیکن باہمی اتحاد و وحدت کے ذریعہ اور آپس کی مشترک باتوں پر اتفاق کر کے اس سازش کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

سربراہ حوزہ علمیہ قم نے کہا: ہمارے درمیان علمی مباحث میں باہمی روابط بہت اہم ہیں۔ اگرچہ یہ روابط ہمارے درمیان پہلے سے موجود ہیں لیکن یہ روابط اور زیادہ مستحکم ہونے چاہئیں۔

یاد رہے کہ اس ملاقات میں اہل سنت کے بعض نامور علماء نے بھی دنیائے اسلام کے متعلق اپنے نظریات بیان کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .